Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ تریننیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ممبر فواد چوہدری کی اسد محمود سے ملاقات ، سیاسی حکمت عملی پر سیر حاصل گفتگو

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ممبر فواد چوہدری کی اسد محمود سے ملاقات ، سیاسی حکمت عملی پر سیر حاصل گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ممبر فواد چوہدری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، فواد چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی اسد محمود سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے مولانافضل الرحمن کے قومی ڈائیلاگ میں کردار پر بات چیت کی، دونوں رہنماوں نے مجموعی سیاسی حکمت عملی پر سیر حاصل گفتگو کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضول الرحمن ان رہنماوں میں ہیں جن کے پاس موجودہ بحران سے نکلنے کی چابی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔