Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینایتھوپیا میں افریقہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز

ایتھوپیا میں افریقہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز


ادیس ابا با: ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے بشوفتو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا، جو مکمل ہونے کے بعد افریقہ کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ائیر پورٹ بن جائے گا۔

یہ ہوائی اڈہ دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بشوفتو شہر میں واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ہوائی اڈے کی تعمیر پر تقریباً 12.5 بلین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی۔ ہوائی اڈے کی تعمیر کا پہلا مرحلہ چار سالوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے، تب اس ہوائی اڈے میں سالانہ 60 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہو گی، اور مکمل ہونے کے بعد یہ گنجائش 110 ملین تک پہنچ جائے گی۔

ایتھوپئن ایئرلائنز کے مطابق، اس ہوائی اڈے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں دو بڑے مسافر ٹرمینلز، دو متوازی رن وے، ایک ٹارماک جس میں 180 طیاروں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، ایک ہوٹل، ایک کارگو ٹرمینل جو سالانہ 1.5 ملین ٹن کارگو ہینڈل کر سکتا ہے، اور ہوائی جہاز کی مرمت کے لئے ایک مرکز شامل ہے۔ اس کے علاوہ، منصوبے کے پہلے مرحلے میں نئے ہوائی اڈے کو ادیس ابابا سے ملانے والی ایک جدید شاہراہ اور 38 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریلوے کی تعمیر بھی شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔