اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا ۔دونوں وزرا خارجہ نے جاری اقدامات کی پیروی کرنے اور نئے تعاون کے راستے تلاش کرنے کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ بختیار سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
