اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ،اجلاس شروع ہوتے ہی انہوں نے بتایا کہ 13جنوری کو درخواست جمع کرائیں ، جس پر اپوزیشن ارکان کے دستخط بھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 14جنوری کو سہ پہر 3بجے جانچ پڑتال کے بعد قائد حزب اختلاف کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے محمود اچکزئی کانام بھیج رکھا ہے ،اس پر اسپیکر نے کہا کہ معاملہ عدالت میں تھا اس لئے لیٹ ہوا،اب آپ دوبارہ جمع کرادیں تاکہ پراسیس آگے بڑھ سکے۔
