لندن(آئی پی ایس )وزیراعظم کے مشیر خصوصی اور چیئرمین یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان نے آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے پاکستانی ڈائسپورا ممبران اور طلبا کے ساتھ ایک نٹ ورکنگ سیشن میں شرکت کی۔اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ نٹ ورکنگ سیشن کا مقصد وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا تھا۔
رانا مشہود احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کو پاکستان کی ترقی کی کلید قرار دیا ہے۔ انہوں نے یوتھ پروگرام کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جس میں 251 ارب روپے کے بیزنس لوئنس، 364,000 کی تعداد میں اسکالرشپس، اور 250 ملین روپے کی اسکالرشپ گریٹس اور نوجوان ایتھلیٹز کی حمایت شامل ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوان #پاکستان کے اصل سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل مقصد بیرون ملک مقیم نوجوانوں کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا ہے، کیونکہ ان میں پاکستان کی ترقی کے لئے بہت بڑا صلاحیت موجود ہے۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے مدد فراہم کی ہے، جس میں تعلیم، اسکلڈ ایمپلوی، ٹورزم اور ڈویلپمنٹ سیکٹر شامل ہیں۔
