Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ تریندشمن کی حرکات پر نظر ہے ، قومی مفادات کا دفاع کریں گے ، ایرانی فوج

دشمن کی حرکات پر نظر ہے ، قومی مفادات کا دفاع کریں گے ، ایرانی فوج

تہران (آئی پی ایس )ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرنے کے بعد ایرانی فوج کا بڑا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور دشمن دہشتگرد گروہوں پر الزام لگایا کہ وہ عوامی تحفظ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فوج قومی مفادات کا دفاع کرے گی۔فوج کا کہنا ہے کہ فوج اور دیگر مسلح افواج دشمن کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے ملکی اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا تحفظ کریں گی۔واضح رہے ایران میں مہنگائی کیخلاف گزشتہ دو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ، مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔