اسلام آباد: مجاہد گروپ آف انڈسٹریز نے ملک میں خوردنی تیل کے سب سے بڑے امپورٹر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
مجاہد گروپ آف انڈسٹریز کو یہ ایوارڈ کراچی میں منعقدہ آٹھویں پاکستان خوردنی تیل کانفرنس کے موقع پر دیا گیا۔
مینجنگ ڈائریکٹر مجاہد گروپ ارحم اکرام شیخ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ سے ایوارڈ وصول کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین مجاہد گروپ عاطف اکرام شیخ اور چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسویسی ایشن عمر ریحان شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مجاہد گروپ آف کمپنیز کی انتظامیہ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مجاہد گروپ نے خوردنی تیل کی درآمد اور ترسیل کے شعبے میں نہ صرف تسلسل بلکہ معیار کو بھی یقینی بنایا ہے،
یہ کامیابی نہ صرف مجاہد گروپ بلکہ ملکی معیشت اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے بھی خوش آئند ہے،
امید ہے مجاہد گروپ مستقبل میں بھی صنعتی ترقی اور تجارتی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا،
مجاہد گروپ آف کمپنیز کی یہ کامیابی ٹیم ورک اور صارفین کے اعتماد کا نتیجہ ہے،
ایم ڈی مجاہد اکرام گروپ ارحم اکرام شیخ نے کہا کہ مجاہد گروپ آئندہ بھی ملک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھے گا،
