Tuesday, January 13, 2026
ہومتازہ ترینپنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں

لاہور (آئی پی ایس) طلباء کی صحت کی بہتری کیلئے وزیر تعلیم کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہےکہ فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پرکیاگیا،عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے،فیصلہ موسم کی شدت، طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

وزیرتعلیم کا کہنا ہےکہ عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی،تقریباً 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کے حق میں رائے دی۔

وزیر تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 154178 آراء آئیں،سروے میں 24829 ووٹ 12 جنوری کے حق میں کاسٹ ہوئے،تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔