Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانسانحہ جی پی او چوک کے 18 سال مکمل، آئی جی پنجاب کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت

سانحہ جی پی او چوک کے 18 سال مکمل، آئی جی پنجاب کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت

لاہور: (آئی پی ایس) سانحہ جی پی او چوک کو ہوئے 18 برس مکمل ہوگئے جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والوں کو پنجاب پولیس سلام پیش کرتی ہے، 2008ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سانحہ جی پی او چوک کے شہداء میں 2 اے ایس آئیز اور 14 اہلکار شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ جی پی او چوک کے شہداء پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی، ملک و قوم کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس کا ہر سپاہی فرنٹ لائن فورس کی حیثیت رکھتا ہے، جام شہادت نوش کرنے والے غیور افسران و اہلکار لاہور پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ جی پی او چوک کے شہدا کے اہلخانہ کو محکمہ پولیس میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں، شہدا پولیس کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔