فیفا ورلڈ کپ 2034سے قبل پاکستانی کمپنی فارورڈ سپورٹس سعودی عرب میں اپنا ہیڈکوارٹر کھولے گی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں خادمِ حرمین شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے معروف پاکستانی سپورٹس مینوفیکچرنگ کمپنی فارورڈ سپورٹس انڈسٹریز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مملکتِ سعودی عرب میں فارورڈ سپورٹس کا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی تیاریوں کا آغاز کر چکا ہے، جس کے باعث مملکت میں سپورٹس سے متعلق صنعتی صلاحیت کی مانگ میں اضافہ ہو
