Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانطارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

طارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کمیٹی کو چاہیے کہ پی ٹی آئی قیادت سے مینڈیٹ حاصل کرے، اگر مینڈیٹ مل جائے تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سیاست کا دوسرا نام ہے، وزیر اعظم 5 سے زیادہ بار مذاکرات کی بات کر چکے ہیں۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے حق میں ہیں، کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو ڈائیلاگ کے ذریعے حل نہ ہوسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی گزشتہ برس کی کارکردگی کی تفصیلات شیئر کریں، تمام وزارتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔