Tuesday, January 13, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے اسلام آباد میں قائم غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں اور بستیوں کو ریگولرائز کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔اس اقدام کا مقصد غیر قانونی بستیوں کو شہر کے باقاعدہ شہری دھارے میں شامل کرنا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کرانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں تقریبا دو لاکھ کنال رقبے پر قائم غیر قانونی بستیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اتھارٹی غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ بنانے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔اس سلسلے میں سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں اور باقاعدہ طور پر ریگولرائزیشن اور بحالی کے لیے آر ایف پی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق فزیبلٹی اسٹڈی کی روشنی میں غیر قانونی بستیوں میں انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ وہاں رہائش پذیر افراد کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔یہ اقدام اسلام آباد کی غیر منظم آبادی کو منظم کرنے اور شہری مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔