Wednesday, January 14, 2026
ہومپاکستانکراچی جم خانہ الیکشن، عاطف اکرام شیخ کا اکبر اقبال پوری گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان

کراچی جم خانہ الیکشن، عاطف اکرام شیخ کا اکبر اقبال پوری گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کراچی جم خانہ الیکشن میں اکبر اقبال پوری گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکبر اقبال پوری گروپ نے کراچی جم خانہ کی ترقی اور اراکین کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے، امید ہے انتخابات میں یہ گروپ کامیاب ہو کر جمخانہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اکبر اقبال پوری اور ان کی پوری ٹیم تجربہ کار، باصلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، یہ گروپ کراچی جم خانہ کو ایک مضبوط، فعال اور مثالی ادارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کراچی جم خانہ کے اراکین سے اپیل ہے کہ مثبت تبدیلی اور ترقی کیلئے اکبر اقبال پوری گروپ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اراکین کی فلاح و بہبود ، شفافیت اور گڈ گورننس، ایک مضبوط، متحد جمخانہ اکبر اقبال پوری گروپ کا ویژن ہے ، اکبر اقبال پوری گروپ کامیابی کے بعد کراچی جم خانہ کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔