Monday, March 2, 2026
ہومکھیلمستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنا افسوسناک ہے، ایسا پاکستان کیساتھ بھی ہوتا رہا ہے: معین علی بھی بول پڑے

مستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنا افسوسناک ہے، ایسا پاکستان کیساتھ بھی ہوتا رہا ہے: معین علی بھی بول پڑے

لندن (آئی پی ایس )انگلینڈ کے سابق آل رانڈر معین علی نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتِ حال کافی عرصے سے ہے، ایسا پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے۔معین علی نے ایک انٹرویو میں بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بورڈز کے اپنے مفادات پورے ہوتے ہیں ، اس لیے وہ خاموش ہیں ، سیاست اور دنیا بھی اسی طرح چلتی ہے ۔

معین علی نے آئی سی سی چلانے والوں پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ سب کو معلوم ہے آئی سی سی کون چلاتا ہے ، لیکن کوئی کچھ نہیں کہتا۔اس کے علاوہ معین علی نے کہا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل ٹیم سے نکالنا افسوسناک ہے ، یہ صورتِ حال کافی عرصے سے ہے۔

انگلینڈ کے سابق آل رانڈر نے کہا کہ ایسا پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے ، لیکن بات دبا دی جاتی ہے۔بنگلادیش کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر معین علی نے کہا کہ وہ معاملے پر بنگلا دیش کو قصور وار نہیں سمجھتے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔