Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں 1704 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 766 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھا جاری رہا اور انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 85 ہزار 671 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچا اور اس کے بعد 1226 پوائنٹس کی مجموعی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک مرتبہ پھر بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 288 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔