Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت

اسلام آباد: (سب نیوز)
چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور میاں منظور وٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔


اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ میاں منظور وٹو کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی خدمات قابلِ تحسین رہیں۔ صوبائی اسمبلی میں قانون سازی اور انتظامی امور کے حوالے سے انہیں وسیع تجربہ حاصل تھا، جس کی بدولت انہوں نے عوامی مفاد میں مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں منظور وٹو ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور عوامی حلقوں میں مقبول رہنما تھے،

جن کی خدمات پنجاب اور ملکی سیاست کے لیے یادگار حیثیت رکھتی ہیں۔
آخر میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔