Thursday, January 8, 2026
ہومپاکستانگلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گلگت(سب نیوز)گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی جہاں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا

نگران کابینہ میں ساجد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل ریٹائرڈ ابرار اسماعیل، مہرداد، شرافت دین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین، ڈاکٹر نیاز علی، سید عدیل شاہ، بہادر علی، سیدہ فاطمہ اور عبدالحکیم شامل ہیں۔نگران کابینہ میں بارہ وزرا اور دو مشیر شامل ہیں، تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعلی یار محمد، چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا، اراکین کونسل اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔