Thursday, January 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب قرض لیا، مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟

وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب قرض لیا، مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی حکومت کے نومبر 2025 کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں 573 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد حکومتی قرض 77543 ارب روپے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ حکومت نے نومبر میں مقامی سطح سے 653 ارب روپے قرض لیا جب کہ نومبر میں بیرونی قرضوں کی مد میں 79 ارب روپے ادا کیے گئے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال 5 مہینوں میں حکومت کا قرض 345 ارب روپے کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر تک حکومت کا بیرونی قرض 492 ارب روپے کم ہوا ہے جب کہ مقامی قرض 147 ارب روپے بڑھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔