Thursday, January 8, 2026
ہومتازہ ترینفی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 3200 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 2743 روپے اضافے سے 401201 روپے ہوگیا۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالر اضافے سے 4456 ڈالر فی اونس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔