Thursday, January 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزوینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور انکی اہلیہ پر فرد جرم عائد

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور انکی اہلیہ پر فرد جرم عائد

وینزویلا کےصدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کونیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا،امریکی اٹارنی نے فرد جرم عائد کردی ۔

دہشت گردی،منشیات اوراسلحہ کی اسمگلنگ کے الزامات لگائےگئے لیکن مادورو نے سب کےسب مسترد کرتے ہوئےصحت جرم سے انکار کردیا،مادورو نے اپنی گرفتاری کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے کہا کہ وہ اب بھی وینزویلا کےصدرہیں،پیشی کےبعد انھیں بروکلین کے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر نےوینزویلا کےساتھ خطے کے دیگر ممالک کو بھی وارننگ جاری کردی،کولمبیا پر حملے کی دھمکی دی،میکسیکو ایران اور کیوبا کو معاملات درست کرنے پر زور دیا، امریکی حملے کے خلاف سلامتی کونسل میں بات مذمتی بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی،پاکستانی مندوب نے صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتےہوئے سفارتکاری سے پُرامن حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔