بیجنگ (سب نیوز) ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کےچو ہائی پورٹ کے ذریعے گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی۔ ٹریفک اور لوگوں کے ہجوم کے ساتھ ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل، ، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ کوششوں اور مربوط ترقی کی ایک واضح مثال بن رہا ہے۔
55 کلومیٹر پر محیط ،ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل دنیا کا سب سے طویل سمندر پار کرنے والا پل ہے۔ اکتوبر 2018 میں، پل کو باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھولا گیا، جس سے ہانگ کانگ سے چوہائی اور مکاؤ تک سفر کا وقت 3 گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً 45 منٹ ہو ا۔ اس پل کی چو ہائی پورٹ کے ذریعے مین لینڈ میں داخل ہونے اور جانے والے مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست منسلک زمینی سرحد اور 240 گھنٹے کی ویزہ فری ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر، ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کی چوہائی پورٹ 24 گھنٹے خدمات انجام دیتی ہے اور بین الاقوامی مسافروں کی اکثریت اب ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کے ذریعے سفر کرنے کا انتخاب کر رہی ہے ۔ 2025 میں، ہانگ کانگ-چوہائی-مکاؤ پل کے “بارڈر چیک پوائنٹ” سے گزرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد نے 569,000 سے تجاوز کیا جو کہ سال بہ سال 28.7 فیصد کا اضافہ ہے ۔
