Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانسہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ

سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ

لاہور (سب نیوز)وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی گئی ،رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے ہمراہ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے،رپورٹ میں ہلڑبازی کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت مکمل کرلی گئی ہے،اسمبلی ملازمین اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے۔رپورٹ کے مطابق غیرمتعلقہ اورسزا یافتہ افرادوزیراعلی کے پی کے ہمراہ اسمبلی میں داخل ہوئے،سیکیورٹی ملازمین کو دھکے دئیے گئے،تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔