Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانلکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید

لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید

پشاور(سب نیوز)لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین ٹریفک اہلکار جبکہ بنوں میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، شہید اہلکاروں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، پولیس کانسٹیبل عزیز اللہ اور پولیس کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شہید اہلکاروں کو نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب، بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود کفشی خیل میں پولیس اہلکار رشید خان موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق بنوں ریجن میں چار گھنٹوں کے دوران چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔