Saturday, March 14, 2026
ہومتازہ ترینچینی صدر کا سوئٹزرلینڈ میں آتشزدگی کے سانحے پر سوئس کنفڈریشن کے صدر کو تعزیتی پیغام

چینی صدر کا سوئٹزرلینڈ میں آتشزدگی کے سانحے پر سوئس کنفڈریشن کے صدر کو تعزیتی پیغام

بیجنگ (سب نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ نےسوئٹزرلینڈ کی ریاست ولائس میں آتشزدگی کے سانحے پر سوئس کنفڈریشن کے صدر گائی پارمیلن کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

اتوار کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نےکرانس مونٹانا اسکی ریزورٹ میں آتشزدگی کے سانحے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے گہرے غم اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا مانگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔