Friday, March 13, 2026
ہومتازہ ترینبھکر میں یومِ ولادتِ باسعادت حضرت علیؓ کے موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد

بھکر میں یومِ ولادتِ باسعادت حضرت علیؓ کے موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد

بھکر(سمیع اللہ شاکری سے)یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ کے سلسلہ میں جشنِ مولود کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ کے سلسلہ میں ڈویژنل ڈائریکٹر انجمن مہریہ نصیریہ (ویلفئیر) پاکستان آزادکشمیر بھکر ایم ڈی چوہدری کی رہائشگاہ مہریہ ہال دی لاہور گرائمر سکول ابراہیم ٹاون بھکر پر محفل جشنِ مولود کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا،جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

معروف ثناء خوانوں اور قوالوں نے مولائے کائنات حضرت علی کرم اﷲ وجہہ الکریم کی شانِ اقدس میں منقبتیں پیش کیں۔محفل کا آغاد تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس سعادت قاری خدا بخش سیالوی نےکی ۔بعداز مقدس علی عاصم ہمنوا جاوید غنچہ قوال نے محفلِ سماع پیش کی اور حاضرین پر وجد طاری کر دیا، میزبان محفل ایم ڈی چوہدری ڈویژنل ڈائریکٹر انجمن مہریہ نصیریہ (ویلفئیر) پاکستان آزادکشمیر بھکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی میں انسان کے لئے رہنمائی موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ امام کی زندگی کا مطالعہ کریں اور ان کی طرح عبادت خداوندی کو بجالانے کی کوشش کریں۔

امیرالمومنین کی پانچ سالہ حکومت میں عدل و انصاف کی حکومت قائم ہوئی، جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی اس دن کو منانا باعثِ سعادت ہے، یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ پر جملہ عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی شخصیت معصومیت، قربانی اور بے مثال صبر کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ آپ علیہ اسلام نے ہمیشہ ظلم کے خلاف حق کا علم بلند کیا، آخر میں صلوٰة و سلام پیش کیا گیا اور۔ تقریب کے آخر میں امت مسلمہ، فلسطین، کشمیر اور پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی گئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔