Wednesday, January 14, 2026
ہومتازہ ترینایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی مداخلت کی مذمت اور کسی بھی جارحیت کے فوری جواب کی وارننگ

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی مداخلت کی مذمت اور کسی بھی جارحیت کے فوری جواب کی وارننگ


تہران :ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر اور دیگر امریکی حکام کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر مبنی بیانات کی سخت مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ موقف امریکہ کے ایران پر ظلم اور غیر قانونی رویوں کا تسلسل ہے، جو نہ صرف اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست کی خودمختاری کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ایرانی عوام کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کی ترغیب بھی ہے۔

بیان میں گزشتہ چند دہائیوں کے دوران امریکہ کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے واقعات بھی بیان کیے گئے اور کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی عوام کے بنیادی حقوق اور روزگار پر عائد سخت پابندیاں، ایرانی عوام کے ساتھ امریکہ کے مخاصمانہ رویے کی واضح مثال ہیں۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے جائزے کے مطابق، ایران کے خلاف امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات خطے میں اسرائیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کی پالیسی کے مطابق ہیں۔ ایران کسی بھی جارحانہ اقدام کے جواب میں فوری، فیصلہ کن اور مکمل کارروائی کرے گا۔ امریکی حکومت اس صورتحال کے نتائج کی مکمل ذمہ دار ہو گی، اور اس سے پورے خطے کا استحکام مزید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔