Wednesday, January 14, 2026
ہومتازہ ترینچین میں تعطیلات کے دوران اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 590 ملین تک پہنچنے کی توقع

چین میں تعطیلات کے دوران اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 590 ملین تک پہنچنے کی توقع

بیجنگ:چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، یکم سے 3 جنوری تک چین میں مسافروں کے اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 590 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے، جو سال بہ سال 19.5 فیصد اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے مسافروں کے ٹرپس کی تعداد 48.223 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ سال بہ سال 53.1 فیصد کا اضافہ ہے۔

روڈ کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 540 ملین ہے، جو کہ سال بہ سال 15.5 فیصد زیادہ ہے۔ آبی راستے سے سفر کرنے والے مسافروں کے 2.29 ملین ٹرپس کی توقع کی جا رہی ہے، جو کہ سال بہ سال 35.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ ہوائی سفر کرنےوالے مسافروں کی تعداد 5.881 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ سال بہ سال 10.49 فیصد کا اضافہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔