اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں متعدد بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فلسطینیوں پر بربریت جاری ہے جہاں اب اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
اسرائیل کے اس فیصلے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شدید سردی جاری ہے، بنیادی سہولیات کی کمی اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی آمد رک گئی ہے جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی زندگیاں مزید مشکل بن گئی ہیں۔
