Tuesday, January 13, 2026
ہومپاکستانسی ڈی اے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ مل گیا،صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیے، تفصیلات سب نیوز ڈیجیٹل پر

سی ڈی اے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ مل گیا،صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیے، تفصیلات سب نیوز ڈیجیٹل پر


اسلام آباد:وزیرِاعظم کے ایڈوائس پر صدر آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے، ترمیمی بل 2025 آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت منظور کیا گیا جس کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے 7 نومبر 2025 کو منظور ہوا جبکہ قومی اسمبلی نے 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے منظور کیا تھا۔

ترمیمی بل کے تحت اب معاوضہ صرف نقد کی صورت میں نہیں بلکہ زمین یا دیگر شکلوں میں بھی ادا کیا جا سکے گا، ڈپٹی کمشنر زمین اور بلڈنگز کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ترمیم میں متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ تاخیر سے ادائیگی پر 8 فیصد سالانہ اضافی معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔ایکٹ میں معذور، نابالغ یا قانونی مجبوری والے افراد کے لیے خاص اقدامات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کی نئی ضمانتیں بھی ایکٹ میں شامل ہیں۔متاثرہ افراد کی زندگی کے معیار کی بحالی لازم قرار دی گئی ہے جبکہ اب جائیداد سی ڈی اے سے بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہو سکے گی۔اکتوبر 2025 سے پہلے کے زیر التواء کیسز نئی پالیسی کے تحت نمٹائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔