بیجنگ :متعدد ممالک کی شخصیات کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے تہنیتی پیغام سے چین کی ترقی میں موجود اعتماد اور طاقت کا اظہار ہو اہے ۔ انہوں نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین کی شاندار کامیابیوں کو تراج تحسین پیش کیا ۔ برازیل-چین اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹررونی لِنس کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ کا نئے سال کا پیغام بہت متاثر کن تھا۔
صدر شی جن پھنگ نے جدیدیت اور مشترکہ خوشحالی کے چین کے عظیم مقاصد کو عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات میں شامل کیا ہے جو عوام پر مبنی ترقی کے فلسفے کی واضح عکاسی ہے۔ کینیڈا کی ٹرنٹی ویسٹرن یونیورسٹی کے نائب صدر فلیپ لیئرڈ کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا پیغام چین کے اعتماد، لچک اور طویل مدتی اسٹریٹجک وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر شی نے نہ صرف چین کی شاندار کامیابیوں کا جائزہ لیا بلکہ مستقبل کی راہ بھی بتائی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سبز توانائی، جدید مینوفیکچرنگ، الیکٹرک گاڑیاں، اور خلائی سائنس جیسے شعبوں میں کامیابیوں کے ساتھ چین کی اختراعی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
اس سے صدر شی کی جدت پسندی پر گہری توجہ بھی ظاہر ہوتی ہے ۔چین میں چلی کے سابق سفیر جارج ہین نے کہا کہ چین جدت اور اہم ہائی ٹیک شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ چین کی تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری تقریباً جی ڈی پی کے 3 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا “جدت اور تخلیقی صلاحیتوں نے نئی معیاری پیداواری قوت کو جنم دیا ہے،” جو چینی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔
