بیجنگ :سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے اخبار کےعملے کے تمام ارکان کے نام تہنیتی خط بھیجا۔
جمعرات کے روز اپنے خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی نے پارٹی اور ملک کے مرکزی امور کے مطابق پارٹی کے جدید نظریات کی ترویج ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسیوں کی تشریح، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی رپورٹنگ اور سائنسی علم کو مقبول بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں ارکان پر زور دیا کہ اس نئے نقطہ آغاز پر، وہ امید کرتے ہیں کہ وہ چین کی سائنسی اور تکنیکی اختراع کی کہانی کو اچھی طرح سے بیان کرنے کی کوشش کریں گے، اور اعلیٰ سطح کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کے حصول اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے مزید حکمت اور طاقت جمع کریں گے۔
