Tuesday, January 13, 2026
ہومآزاد کشمیرآزادکشمیر: ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا،لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں

آزادکشمیر: ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا،لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں

بھمبر (آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں 3 بچوں کے قتل کے الزام میں سگی ماں سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ماں نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا اور شناخت مٹانے کے لیے لاشوں پر تیزاب پھینک کر دفنا دی تھیں۔

بھمبر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کیے بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 6 سالہ بچی اور 2 کمسن لڑکے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سرائے عالمگیر، پنجاب کی رہائشی ہے اور کچھ دن قبل بچوں کو لے کر بھمبر آئی تھی۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں تھانہ سرائے عالمگیر میں اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کےمطابق دونوں ملزمان ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے اور ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔