اسلام آباد (سب نیوز)39ویں سینئر منیجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19کے افسران کو 19جنوری 2026 کو طلب کرلیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
پولیس سروس گروپ سے کورس کیلئے منتخب ہونے والوں میں ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید، ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف، سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزادشامل ہیں ، آئی بی سے ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو حنیف بشیر گجر، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عرفان طارق، ڈائریکٹر انٹیلی جنس مصب بابر اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو سراج الدین امجد شامل ہیں ۔
