Wednesday, December 31, 2025
ہومپاکستاننئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (سب نیوز)نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے،نئے سال کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو عوام کے لئے حکومت کی جانب سے تحفہ ہو گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے60 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے60 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی ہو سکتی ہے، مٹی کا تیل نو روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔اوگرا کل ورکنگ پیپر حکومت کو بھیجے گی، قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ حکومت وزیراعظم کی منظوری کے بعد کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔