Tuesday, December 30, 2025
ہومپاکستانچیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا

چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا

تھرپارکر(سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان کا ضلع تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کا جائزہ لیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے فیلڈ وزٹ کیا، چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی تھے۔
یہ دورہ آئین میں دی گئی مساوات، شمولیت اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے ننگرپارکر کے سول کورٹ کمپلیکس میں عدالتوں کے کام کا معائنہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی وقار کے لیے عوامی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا، چیف جسٹس پاکستان نے خواتین سہولت مرکز، صاف پانی، سولرائزیشن اور ای لائبریری کی سہولتوں کو سراہا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے انٹرایکٹو ملاقات ہوئی، ملاقات میں موثر انصاف کے لیے بینچ اور بار کے تعمیری تعاون پر زور دیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کاسبو مندر، چوریو جبل درگا ماتا مندر کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے مٹھی ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں عدالتی امور کا جائزہ لیا، چیف جسٹس پاکستان نے کیس مینجمنٹ، انفراسٹرکچر اور خواتین دوست سہولتوں کا معائنہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے رسائی، صفائی اور فعالیت سے متعلق خلا کی نشاندہی دستاویزی شکل میں کرنے کی ہدایت کی، یہ دورہ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے اصلاحاتی اور فیلڈ بیسڈ عمل کا حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔