جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری مہر عبدالخالق لک نے نئے تعینات قونصل جنرل سید مصطفی ربانی اور کمرشل ڈیولپمنٹ آفیسر فہد چوہدری سے قونصلیٹ جدہ میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیمی امور، بزنس کمیونٹیز کے مسائل اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چوہدری شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انوسٹرز فورم نے اپنی ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ان تمام شعبہ جاتی کمیٹیوں کی حلف برداری نئے قونصلیٹ کی عمارت کے باقاعدہ افتتاح کے بعد منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فورم کی جنرل باڈی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور متعلقہ شعبوںانڈسٹریل، کنٹریکٹنگ، ٹورزم، آئی ٹی، ٹریڈنگ اور ینگ جنریشن جنرل باڈی کے ذمہ داران کو بھی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، جنہیں آئندہ دور میں اوورسیز بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کے لیے فعال کردار دیا جائے گا۔
قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے فورم کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی عمارت میں دفاتر آپریشنل ہونے کے بعد وہ تمام نئے تشکیل شدہ عہدیداران سے باضابطہ حلف لیں گے اور پاکستان انوسٹر فورم کے لیے سہولیات میں بہتری ان کی ترجیح ہوگی۔
پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری عبدالخالق لک کی قونصل جنرل سید مصطفی ربانی سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
