Tuesday, December 30, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات ، یمن تنازع پر سعودی عرب اور امارات میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات ، یمن تنازع پر سعودی عرب اور امارات میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

رحیم یار خان (سب نیوز)پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک ہو گیاہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف نے رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس دوران یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفد کے ساتھ یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مشرق وسطی کی صورتحال پر پاکستان کا موقف دہرایا اور یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے رابطے پر بھی یو اے ای صدر کو اعتماد میں لیا گیا، پاکستان نے معاملہ طاقت کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دو برادر ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی، وزیراعظم کی قیادت میں وفد یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے بعد رحیم یار خان سے واپس روانہ ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔