Tuesday, December 30, 2025
ہومپاکستاندھوکا دہی پر مبنی تشہیر ،کمپٹیشن کمیشن نے کنگڈم ویلی پر 15کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

دھوکا دہی پر مبنی تشہیر ،کمپٹیشن کمیشن نے کنگڈم ویلی پر 15کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن نے گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ، آٹو موبائل، تعلیم اور کاسمیٹکس سیکٹر میں دھوکا دہی پر مبنی تشہیر پر جرمانے عائد کر دیے۔
اسلام آباد میں جعلی اور گمراہ کن ہاوسنگ اشتہارات پر انکوائری شروع کی گئی جبکہ لاہور میں ہاوسنگ سوسائٹیوں کے گمراہ کن تشہیر پر کارروائی جاری ہے۔کنگڈم ویلی پر گمراہ کن تشہیر پر 15کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کنگڈم ویلی کے بینک اکاونٹس منسلک کر کے 2کروڑ 70 لاکھ روپے ریکور کیے گئے۔اسکن وائٹننگ کریمز میں مرکری کے خطرناک استعمال پر انکوائری شروع کی گئی۔
ہنڈائی ٹکسن کی لانچ کی قیمتوں سے متعلق گمراہ کن تشہیر پر 2کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جکہ تعلیم کے شعبے میں برٹش لیسیئم کے گمراہ کن اشتہار پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ کسانوں کو گمراہ کرنے پر الغازی ٹریکٹرز پر 4 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسٹریپسلز کیس میں گمراہ کن تشہیر پر کمپٹیشن کمیشن کا 15 کروڑ روپے جرمانہ برقرار رہا جبکہ جعلی بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کے دعوے کرنے پر 3 این لائف میڈ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ڈائمنڈ پینٹس کیس میں کمپٹیشن کمیشن کا جرمانہ کا حکم برقرار رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔