Tuesday, December 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی،ترقی پانے والوں میں کون کون شامل،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

سی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی،ترقی پانے والوں میں کون کون شامل،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں چار افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی 5 دسمبر 2025ء کو ہونے والی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایگزیکٹو کیڈر کے درج ذیل ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر جنرل (بی ایس-20) کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہےْ۔ترقی پانےو الوں میں عبدالرزاق ،سید صفدر علی ،خضر حیات ستی ،نعیم اکبر ڈارشامل ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والے افسران ایک سالہ پروبیشن مدت پر ہوں گے، جو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز (سروس) ریگولیشنز 1992ء کے مطابق ہوگی۔ یہ ترقیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔