بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے “جسٹس مشن 2025” مشق پر امریکی صدر ٹرمپ کے ریمارکس کے جواب میں کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔
پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی مشق تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں اور ” طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے ” کی کوششوں کے خلاف ایک ٹھوس تعزیری جواب اور قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک ضروری کارروائی ہے ۔
