Tuesday, December 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزمکہ مکرمہ ,قائدِ اعظم اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی شرکت

مکہ مکرمہ ,قائدِ اعظم اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی شرکت

مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی زیرِ نگرانی قائدِ اعظم محمد علی جناح اور قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیامکہ مکرمہ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کے ہمراہ فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے اپنی ٹیم کے ساتھ قائدِ اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم، قائدِ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس پروقار تقریب میں مسلم لیگی رہنماں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک معزز شخصیات میں رانا عبدالشکور راجپوت (وائس چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب)، عمران کھوکھر، ملک امجد اعوان، صدیق امین (صدر مکہ مکرمہ)، زوہیب شہزاد کھوکھر (ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا)، اکرام گجر، حافظ عبدالجبار سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا: حکومت قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق سیاسی و معاشی استحکام، اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

پاکستانی تارکین وطن نے ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا ہے جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ تقریب کے میزبان ملک منظور حسین اعوان نے کہا: ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت، سلامتی اور طویل عمر عطا فرمائے تاکہ وہ پاکستان کی خدمت کا سلسلہ مزید آگے بڑھا سکیں۔ آخر میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے رانا مشہود احمد خاں کا مکہ مکرمہ میں تشریف آوری اور قیمتی وقت دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔