تہران(سب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہیکہ ایران، امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے لیکن ایران اب فوجی لحاظ سے پہلے سیکہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ایک انٹرویو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو جھکانا چاہتے ہیں، یہ لوگ ایران میں اندرونی انتشار چاہتے ہیں تاکہ ایران پر دوبارہ حملہ کرسکیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری یہ جنگ ایران، عراق جنگ سے بھی زیادہ پیچیدہ اور مشکل جنگ ہے۔ خیال رہیکہ ایرانی صدرکا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آئندہ پیرکو اسرائیلی وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے جس میں ایران سے متعلق بات چیت بھی ہونیکا امکان ہے۔
رواں سال جون میں 12 روزہ فضائی جنگ کے دوران ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں تقریبا 1100 ایرانی شہری جاں بحق ہوئے تھے جن میں اعلی فوجی کمانڈر اور جوہری سائنس دان بھی شامل تھے۔ اس کے جواب میں ایران کی جانب سے داغیگئے میزائل حملوں سے اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
