Tuesday, December 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزحماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا

حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا

یروشلم(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈز کے دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی۔ترجمان نے اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، حکم العیسی کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کروایا جبکہ یحیی السنوار کے بھائی محمد السنوار کے بارے میں تصدیق کی کہ وہ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد القسام بریگیڈ کے سربراہ تھے۔حذیفہ الکحلوت القسام کے میڈیا ونگ الاعلام العسکری کے سربراہ تھے۔

بیان می کہا گیا کہ ابو عبیدہ نے 20 سال سے زائد عرصے تک القسام بریگیڈز کے ترجمان کی ذمہ داریاں ادا کیں اور اس کے میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر منظم کیا۔ حذیفہ الکحلوت کا آخری ویڈیو بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا جبکہ اسرائیل نے اسی ماہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔