Tuesday, December 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزقائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری، چیف ویپ کو چوتھا خط ارسال

قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری، چیف ویپ کو چوتھا خط ارسال

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چیف ویپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ خط سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے چوتھی مرتبہ ارسال کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر 2025ء کو بھی اسی حوالے سے خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں۔ تازہ خط میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف کے خلاف عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے لیے مطلوبہ معلومات آئینی اور قانونی طور پر ناگزیر ہیں، جبکہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مطلوبہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔