Tuesday, December 30, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ

اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا، وزیر داخلہ نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹل اسمارٹ سٹی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنے گا، وزیر داخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر اسلام آباد شہر کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا، انہوں نے کنٹرول روم میں اسپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکیورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔