اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوہلو میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کر کے بڑا خطرہ ناکام بنایا،بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
