Thursday, February 12, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کی پیشکش، اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دیدی

وزیراعظم کی پیشکش، اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی،علامہ ناصر عباس، مصطفی نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت کمیٹی کا حصہ ہو گی۔
پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی پھر رابطے ہوں گے، مذاکرات کمیٹی کی دیگر جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔