اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل 30دسمبر تک جاری رہے گا ، نامزد امیدواروں کی فہرست 31دسمبر کو جاری کی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 6جنوری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی فیصلوں کیخلاف اپیلیں 7تا 10 جنوری تک دائرکی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے 12سے 15جنوری تک ہونگے ۔
نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 16 جنوری کو شائع ہوگی، کاغذاتِ نامزدگی کی واپسی 17جنوری کو ہوگی ، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اورحتمی امیدواروں کی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی ۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 15فروری 2026 کو ہوگی ، بلدیاتی الیکشن کے نتائج 16سے 19فروری تک مکمل کیے جائیں گے ۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
