Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزسابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار

سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار

کوالالمپور: سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر 4 مقدمات میں سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو مجرم قرار دیا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کا مجرم بھی قرار دیا، نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر15 سے 20 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے، سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ہر الزام پر بھاری جرمانے بھی ہو سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔