Thursday, December 25, 2025
ہومکھیلآئی ایل ٹی 20 ؛ دبئی کیپیٹلز نے پلے آف مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا

آئی ایل ٹی 20 ؛ دبئی کیپیٹلز نے پلے آف مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا

دبئی : دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی کیپیٹلز، ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے بعد پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرسمس ایو پر کھیلے گئے میچ میں شارجہ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ جانسن چارلس 43 اور مونانک پٹیل 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں دبئی کیپیٹلز کو ابتدا میں صدیق اللہ اتل کی وکٹ جلدی گنوانا پڑی، تاہم اس کے بعد شایان جہانگیر اور جارڈن کاکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ شایان جہانگیر نے 51 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹام کوہلر کیڈمور کو اسٹمپ آؤٹ کیا۔جارڈن کاکس نے آخر تک کریز پر ڈٹے رہتے ہوئے 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 61 رنز اسکور کیے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دبئی کیپیٹلز نے 19.1 اوورز میں ہدف حاصل کر کے چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ اس شاندار اننگز پر جارڈن کاکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔